Jab Dil Tōt’ta Hai (Urdu)

دل انسان کا مرکز ہے۔ محور ہے۔ وہ اس کے طواف کرتا ہے۔اسکے ناز بھرتا ہے۔ اسکی خوشی سے خوش ہوتا ہے اور اسکے غم سے غمگین۔ مگر جب دل ہی ٹوٹ جائے تو انسان یکدم بے سہارا ہو جاتا ہے اور اسکی حیثیت ایک اجڑے ہوئے مکان ،ایک ٹوٹے ہوئے کھنڈراور ایک ویران مزارسے زیادہ نہیں رہتی۔

یہ موسیقی کی مدہر سریں، یہ حسن کی دل ربا ادائیں ،یہ شراب، یہ شباب، یہ سب کس کے لیے ہیں؟یہ امید ،یہ آس، یہ حسرتیں ،یہ خواہشیں،یہ ماضی کی یادیں اور یہ مستقبل کے عزم یہ سب دل ہی سے تو وابستہ ہیں۔ مگر جب دل ہی ٹوٹ جائے تو ہر شی کتنی پھیکی، بے ڈھنگی اور عجیب معلوم ہوتی ہے۔

جب سلطان قتل ہو جائے تو سلطنت سلطنت نہیں رہتی اور جب دل قتل ہو جائے تو انسان انسان نہیں رہتا۔ دل شاہ ہے۔ دل ہی حاکم ہے۔ باقی سب محکوم۔ کیا عقلاور کیا نقل، کیا فلسفہ اور کیا دلیل، سب ہی اس کے آگے جھکے ہیں۔

دل ٹوٹ کر کرچی کرچی ہو گیا۔ اب اس ٹو ٹی ہوئی سلطنت، اس بکھرے ہوئے انسان کا کیا کریں؟ اس بے جان مجسمے کا کیا کریں جس میں حرارت نہیں، حدت نہیں، شدت نہیں، جذبہ نہیں،خواہش نہیں۔ غرض کچھ بھی نہیں۔

دل کا غم دل ہی کو ہے، دل کے سوا کسی کو نہیں۔ دل کے غم کو کوئی دوسرا کیا جانے۔ یہ دنیا والے کیا جانیں کہ دل کیا ہے اور دل میں کیا ہے۔ انہیں تو اپنی بھی فرصت نھیں۔

دل والے کہاں ہیں؟ دل والے تو اب ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتے۔ اک حرص ہے، اک دوڑ ہے، اک اندھی خواہش ہے جسکے پیچھے سب بھاگ رہے ہیں۔ٍاس تیزدنیا میں دل کہاں۔ دل سینوں سےمٹ چکے ہیں۔یہ اندھی دنیا کے لوگ خود بھی اندھے ہیں اوروں کو بھی اندھا کرتے ہیں۔ دل آنکھ ہے۔ دل نظر ہے۔ اور جو دیکھ سکتا ہے ،جو سن سکتا ہے اور اس اندھی دوڑ میں تھم سکتا ہےوہی دل والا ہے۔

دل جب ٹوٹتا ہے تو اک آہ اٹھتی ہے جس سے عرش دھل جاتا ہے۔ اک سر نکلتی ہے اک تان بنتی ہے اور وہ وجود میں آتا ہے جو دل چاہتا ہے۔مگر دل موجود نہیں ہوتا کہ اپنی چاہت کو دیکھ سکے۔ دل ٹوٹ چکا ہوتا ہے۔


Creative Commons License
This work is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.

Advertisements

A comment to encourage us?

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s