The Poet & The Moth

Life is making, the making of unmaking,
What is then made into pieces breaking,
And from those pieces again reshaping…

Rate this:

Advertisements
Read more "The Poet & The Moth"

Maghroor Logon Ki Aik Khaas Qism

انسان کو اللہ مقام عطا کرے تو فخر و غرور کا جن اکثر اس کے دماغ میں کسی خناس کی طرح گھس جاتا ہے۔کچھ لوگ تو اس فخرو غرور کو ایک چادر کی طرح اپنے بدن پر بڑے دھڑلے سے اوڑھے ہوئے ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی پھیلائی ہو ئی بد بو سے جو تعفن اس زمین پر پھیلا ہوا ہے اسکا اندازہ لگانا بھی ممکن نہیں۔عموماً ایسے لوگوں کا انجام بھی اچھا نہیں ہو تا۔مرنے سے پہلے ہی انکا فخرو غرور انکی آنکھوں کے سامنے خاک میں مل جاتا ہے۔

Rate this:

Read more "Maghroor Logon Ki Aik Khaas Qism"

Maqsad-e-Zindagi

میں اکثر سوچتا ہوں کہ میں کون ہوں، کہاں ہوں اور کیوں ہوں اور کیوں پیدا کیا گیا ہوں؟ کیا میری زندگی کا کوئی مقصد ہے یا میں یونہی ایک ہوا کے جھونکے کی طرح اس دنیا کے گھر میں وجود کی کھڑکی سے آیا ہوں اور عدم کی کھڑکی سے چلا جاؤں گا؟ میرے […]

Rate this:

Read more "Maqsad-e-Zindagi"

Aik Khyal

مضامین دل میں آتے ہیں، ایک خوشگوار جھونکے کی طرح۔ دل ِ بے تاب انکے آنے سے جھوم اٹھتا ہے اور ہر طرف بہار ہی بہار نظر آنے لگتی ہے۔مگر شاید یہ لمحے بہار ہی کی طرح بہت مختصر ہوتے ہیں کہ ان کا گمان بھی دل سے وقت کی گرد، دور اڑا لے جاتی ہے اور قلم کے پاس خاک کی طرح بے مصرف مضامین کے سوا کچھ نہیں بچتا۔ مگر یہ خاک بھی تو اتنی بے مصرف نہیں۔ خاک سے گارا بنتا ہے اور گھر تعمیر ہوتے ہیں۔اسی خاک میں سونے اور چاندی کے ذرات ہوتے ہیں اور اسی خاک سے انسان کا خمیر اٹھا ہے۔

Rate this:

Read more "Aik Khyal"

Darwazey

کل رات میں مسجد میں عشا کی نماز پڑھ رہا تھا ۔ کمرے میں کچھ حبس محسوس ہو رہی تھی ۔ محراب کے ساتھ والا دروازہ کسی نے کھولا تو خوشگوار ٹھنڈی ہوا نے میرے پورے وجود کو سرشار کر دیا۔نماز میں بھی خشوع کی کیفیت پیدا ہو گئی اور یوں محسوس ہونے لگا جیسے میری پوری روح نورانیت سے بالیدہ ہو گئی ہو۔

Rate this:

Read more "Darwazey"

Jazbat

کل میں کچھ لکھنا چاہ رہا تھا پر لکھ نہیں پا رہا تھا۔ میرے ذہن میں ایک خیال آیا جو اس وقت بڑا خوشنما معلوم ہوا کہ عبارت کا حسن استعارہ ہے۔ چونکہ میں شاعر ہوں اس لیے بے سروپا استعارے استعمال کرنے میرے لیے کچھ مشکل کام نہ تھا۔ میں نے فوراََ ایک تحریر لکھی جس میں جہا ںکہیں بھی استعارہ لگ سکتا تھا لگایا۔ اکثر یہ ہوتا ہے کہ انسان کچھ لکھتا ہے تو فوراُُ اس کی قیمت اور حیثیت معلوم نہیں ہوتی۔۔۔

Rate this:

Read more "Jazbat"

Tanhai

بچپن میں جب ہم سردیا ں گاؤں میں گزارتے تو اکثر رات کو محفل سجتی۔ کیا بڑے اور کیا چھوٹے سب لوگ آگ والی کوٹھی میں جمع ہو جاتے۔ آگ جلا دی جاتی اورسب حلقہ بنا کر بیٹھ جاتے ۔ پھر باتیں شروع ہوتیں۔ پرانے قصے ،کہانیاں ،گئی گزری باتیں، بڑوں کا بچپن اور ماضی غرض ہر چیز پر بات ہوتی۔ اس گپ،شپ میں نجانے گاؤں کے کتنے زندہ اور مردہ لوگوں کو یاد کیا جاتا۔ یوں محسوس ہوتا جیسے کمرے میں صرف ہم ہی نھیں بلکہ وہ بھی موجود ہوں جن کا ذکر کیا جا رہا ہو۔

Rate this:

Read more "Tanhai"

Jab Dil Tōt’ta Hai (Urdu)

دل انسان کا مرکز ہے۔ محور ہے۔ وہ اس کے طواف کرتا ہے۔اسکے ناز بھرتا ہے۔ اسکی خوشی سے خوش ہوتا ہے اور اسکے غم سے غمگین۔ مگر جب دل ہی ٹوٹ جائے تو انسان یکدم بے سہارا ہو جاتا ہے اور اسکی حیثیت ایک اجڑے ہوئے مکان ،ایک ٹوٹے ہوئے کھنڈراور ایک ویران مزارسے زیادہ نہیں رہتی۔

Rate this:

Read more "Jab Dil Tōt’ta Hai (Urdu)"